ملتان ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالے مسافر سے ہیروئن برآمد

ملتان: (ہاٹ لائن ) سرگودھا کا رہائشی محمد ثقلین نجی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی سعودی عرب جا رہا تھا۔ملتان میں اے این ایف اور ایف آئی اے حکام نے ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن بر آمد کر لی۔ بورڈنگ کے دوران اے این ایف اور ایف آئی اے حکام نے شک پڑنے پر مسافر کی تلاشی لی تو مسافر کی پینٹ کے مختلف جیبوں میں چھپائی گئی 1200 گرام ہیروئن بر آمد ہوئی۔ جس پر اے این ایف حکام نے مسافر کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔