گوجرانوالہ میں خاتون نے 14سالہ بیٹی کوبوڑھے سے بیاہ دیا، متاثرہ لڑکی تھانے جا پہنچی

گوجرانوالہ (ہاٹ لائن ) گوجرانوالہ کے نواحی علاقے علی پور چٹھہ میں 14سالہ لڑکی کی 60سال کے شخص سے شادی کرادی گئی ۔
علی پور چٹھہ میں بیوی خاتون نے اپنی 14سالہ بیٹی کو معمر شخص سے بیاہ دیا جس کے بعد لڑکی نے تھانے میں درخواست جمع کرادی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بوڑھے شخص سے شادی کے بعد متاثرہ لڑکی بھاگ کر اپنے رشتے داروں کے گھر پہنچ گئی ہے اور اس نے تھانہ علی پور چٹھہ میں تحریری درخواست بھی جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی والدہ نے زبددستی اس کی شادی 60سالہ بوڑھے سے کر ادی
ذرائع نے مزید بتایا کہ لڑکی کی جانب سے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد ماں نے دوسری شادی کر لی اور اڑھائی ہزار روپے کے عوض زبردستی اسکی شادی کرائی ہے تاہم وہ بوڑھے شخص کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ۔(ی-ا)