ایئرپورٹ کا امیگریشن کاؤنٹر “برتھ پلیس” بن گیا.

پشاور(ہاٹ لائن) باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 601 قطر جانے کے لیے تیار تھی، مسافروں کو بورڈنگ پاس بھی جاری کئے جاچکے تھے اوروہ طیارے میں سوار ملنے کی ہدایات کا انتظار کررہے تھے۔ اسی دوران مسافروں میں شامل ایک حاملہ خاتون کو درد زہ اٹھا ، وہاں موجود عملہ اسے دوبارہ امیگریشن کاؤنٹر کے قریب لے آیا جہاں اس نے بچی کوجنم دیا۔
ائیرپورٹ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کا تعلق ہنگو سے ہے اور اسے ہر ممکن طبی سہولت مہیا کی گئی، خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے جہاں داکٹروں نے زچہ اور بچی کو خطرے سے باہر قررا دیا ہے۔