لیگی وزراءنواز حکومت کا تختہ الٹانے کےلئے کافی ہیں: مد یحہ و قا ض

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مد یحہ و قا ض نے کہا ہے کہ لیگی وزراءنواز حکومت کا تختہ الٹانے کےلئے کافی ہیں ۔حکومت کی ناقص معاشی پالیسیو ں کی وجہ سے روپے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔موجودہ حکمرانوں نے کشکول کا سائز بڑا کر دیا ہے اور دنیا بھر میں در در پھر کر قرضے مانگے جا رہے ہیں حکومت بند گلی میں داخل ہو چکی ہے ۔وزیر اعظم کے حواری انہیںصحیح مشورہ دیں وگرنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا موجودہ اسمبلیاں اپنا جواز کھو چکی ہیں جب تک نواز شریف پاناما لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دے کر احتساب کا سامنا نہیں کرتے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 2نو مبر اسلام آباد کی کال نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گی اور پی ٹی آئی کے متوالے ریکارڈ تعداد میں باہر نکلیں گے ۔ وفاقی اور پنجاب حکومت صرف خانہ پوری اور کاغذی کاروائیاں کر رہی ہے عملی طور پر عام آدمی کے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہا کہ وزراءپر غصہ نکالنے والے میاں صاحبان کو اپنی ناکامی تسلیم کرنی چاہیے جنہوں نے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھا کر ساڑھے 3برسوں میں کوئی ایک بنیادی مسئلہ بھی حل نہیں کیا۔اسلام آباد میں ایک بار پھر عوام سمندر جمع ہو گا اگر حکومت نے کوئی شرارت کی تو بھرپور جواب دینگے۔