بوگس چیک دینے والے 3افراد کے خلاف مقدمہ درج

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) شہری کو 2ملین روپے کا بوگس چیک دینے والے 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے حماد رضا کو 20لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کے الزام میں عصمت، تاج اور حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔