لاپرواہی پر ڈرائیونگ کرنے پر ایک شخص گرفتار

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)تیز رفتاری اورغیر محتاط انداز میں ڈمپر چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ موضع ڈھلے والی میں پولیس نے تیز رفتاری اور غیر محتاط انداز میں ڈمپر چلانے والے ڈرائیور علی عباس کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔