غیر قانونی اسلحہ ، منشیات اور شراب برآمد ،7افراد گرفتار

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)غیر قانونی اسلحہ ، منشیات اور شراب برآمد کرکے7افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ چوک علامہ اقبال سے پولیس نے دوران گشت کاشف سے150گرام چرس، تھانہ کینٹ کے علاقہ گھنٹہ گھر سے سلمان سے10لٹر شراب، تھانہ سول لائن کے علاقہ پکا گڑھا سے شعیب سے 250گرام چرس، تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے حسن سے5لٹر شراب، تھانہ سبزپیر کے علاقہ پنڈی منہاساں سے فاروق سے 125گرام چرس، چوک سبز پیر سے سجاد سے4لٹر شراب اور صدام سے4لٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔