یونین کونسل واٹر ورکس کے چیئرمین کا بیٹا یوتھ ممبر منتخب ہو گیا

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)یونین کونسل واٹر ورکس کے چیئرمین کا بیٹا یوتھ ممبر منتخب ہو گیا۔ سیالکوٹ حلقہ پی پی122کی یونین کونسل واٹر ورکس میں حمزہ بابر بلامقابلہ یوتھ ممبر منتخب ہو گئے کیونکہ انکے مقابلے میں کسی نوجوان نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرواے تھے ۔ بتایا گیا کہ بلامقابلہ منتخب ہونے والے یونین کونسل واٹرورکس کے یوتھ ممبر حمزہ بابر یونین کونسل واٹر ورکس کے ہی چیئرمین محمود الحسن بابر خان کے بیٹے ہے۔