معمولی تلخ کلامی پر 6ملزمان کا شہری پر تشدد ، مقدمہ درج

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)معمولی تلخ کلامی پر 6ملزمان کا شہری پر تشدد ،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے محلہ سلطان پورہ کے رہائشی شہری شبیر حسین ولد غلام قادر کو معمولی تلخ کلامی پر ملزمان محمد وسیم ،محمد نعیم ،شمس پسران اللہ رکھا ،محمد سلیم ولد ابراہیم ساکنان محلہ سلطان پورہ اور انکے 2نامعلوم ساتھیوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنانے پر تھانہ سمبڑیال پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔