اسلام آباد جانا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے،اصغر عطاری

سیالکوٹ (بیورورپورٹ )اسلام آباد جانا ہمارا جمہوری اور آئےنی حق ہے ،اگر کسی قسم کی پکڑ دھکڑ ہوئی تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔ اگر کسی نے روکنے کی کوشش کی تو ردعمل سے بڑا نقصان ہوگا،نواز شریف جواب دیں انہوں نے سات ماہ سے جواب نہیں دیا۔ اگر وزیراعظم جواب نہیں دےتے تو پھر انہیں استعفادینا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی ضلعی رہنما اصغر عطاری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف احتساب سے کسی صورت نہےں بچ سکتے۔ عام شہری کی حیثیت سے قانون و آئین ہر فرد کو اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دےتا ہے اور اسی آئینی حق کےلئے ہم اسلام آباد میں فیصلہ کن احتجاج کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔