گاڑی کھڑا کرنے کے تنازعہ پر خاتون کو چھری مار کر زخمی کردیا

سیالکوٹ (بیورورپورٹ )گاڑی کھڑا کرنے کے تنازعہ پر خاتون کو چھری مار کر زخمی کردیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ کوٹھے آرائیاں میں مظہر، مریم اور کوثر نے گاڑی گھر کے سامنے کھڑا کرنے سے منع کرنے پر چھری کے وار کر کے خاتون شمیم اختر کو زخمی کردیا جسے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔