نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا : ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (خبر نگار خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف میڈیا پنجاب کے سر براہ ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ پوری قوم عوامی دولت لوٹنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کررہی ہے اور حکمرا ن بو کھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیںلیکن ان کواحتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے مز نگ سے آئے خان بہا در خان کی قیاد ت میں ملنے والے سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ڈاکٹر شاہد صد یق نے مز ید کہاکہ 2نومبر کواسلام آباد کی اہم شاہراہوں کو بند کرحکومت کو مفلوج کر دینگے ما ضی گواہ ہے آئین وقانون کامذاق اڑانے والے خود مذاق بن گئے ہیں‘کرپٹ نظام اور سیاستدانوں کے احتساب بغیرملک آزاداور جمہوری ریاست نہیںبن سکتا‘نواز شریف کے احتساب کیلئے آخری حد تک جائینگے اور حکومت کو چلنے نہیں دینگے۔