نسان اپنا اخلاق اچھا کر لے تو مسائل خود بخود حل ہو جائیں ، ‘افتخار ٹھاکر

لاہور (ہاٹ لائن) سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اضافی اخلاق ایک ایسی چیز ہے جس سے آپ دوسروں کو اپنا گرویدہ کر سکتے ہیں ، دین اسلام میں اخلاق پر بڑا زور دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے انسان کو اشرف مخلوقات بنایا ہے اور اس کو ہر اچھی اور بری چیز کے بارے میں تمیز بھی دے ہے ۔ اب یہ ہم پر ہے کہ ہم کون سی چیز کو اپناتے ہیں ۔ انسان کی تمام تر خوبی اس کی زبان اور دل میں ہوتی ہے۔ اگر ہم سب مسلمان اپنے اخلاق کو اچھا کر لیں تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ انسان کا ایک اچھا بول دوسرے آدمی کو خرید لیتا ہے ۔ہمیں اپنی زندگیاں اس انداز سے گزارنی چاہیے کہ ہمارے دنیا سے جانے کے بعد لوگ ہمیں اچھے کردار کے باعث یاد رکھیں ۔