ون ڈیزل میرے لئے شاہ رخ کا درجہ رکھتے ہیں: دیپیکا پڈوکون

ممبئی دیپیکا پاڈوکون کو اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ٹرپل ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج سے سب بڑا فائدہ جو ہوا وہ ان کے فلم میں ساتھی فنکار ون ڈیزل اور ان کی بہن سمانتھا کی دوستی ہے۔

دیپیکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ جب وہ لاس اینجلس میں ہوتی ہیں تو ون ڈیزل وہ پہلے شخص ہوتے ہیں جنہیں وہ سب سے پہلے کال کرتی ہیں۔ووگ انڈیا کے نومبر کے شمارے میں اداکارہ نے کہا کہ ون ڈیزل اور ان کی بہن سمانتھا میرے لئے بالکل اسی طرح ہیں جیسے بھارت میں جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا،شاہ رخ خان اور فرح خان تھے،وہ میرے لئے فیملی کی طرح ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کیا تھا اور اب تک ان کے اداکار کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔30 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ٹرپل ایکس کی فلمبندی کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ جگہ اور لوگ تبدیل ہوسکتے ہیں مگر سازگار کام کے ماحول کیلئے اہم چیز اچھے تعلقات ہیں۔(ی-ا)