نئی دلی کی شدید دھند نے بپاشا باسو کو بھی بیمار کردیا

ممبئی (ہاٹ لائن) بھارتی دارالحکومت میں آلودگی سے چھائی گھنی دھند نے سب کوہی متاثر کیا ہے جہاں اداکارہ بپاشا باسوبھی دھند سے متاثر ہوگئی ہیں اور انہیں گلے کا انفیکشن ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اپنے شوہرکرن سنگھ گروورکے ہمراہ دیوالی کے موقع پر گھروالوں سے ملنے نئی دلی گئی تھیں، جہاں نئی دلی کی شدید دھند سے وہ بھی متاثر ہوگئیں اورانہیں گلے کا انفیکشن ہوگیا تاہم اب وہ ممبئی آچکی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی ایک وڈیو شیئرکی ، جس میں انہوں نے دھند سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے اور صورت حال پر انتہائی پریشانی کااظہارکررہی ہیں۔ اداکارہ نے اس حوالے سے کہا کہ دہلی میں دھند کے باعث صورتحال بہت خراب ہے، اس دھند سے کوئی بچائے جو بہت خطرناک ہے جب کہ دھند کے باعث میرے گلے میں بھی درد ہوگیا ہے۔