ان جیسا اک اوربھی ہے

لاہور(ہاٹ لائن) شوبزانڈسٹری میں ایسے بہت فنکارواداکارہیں جن کے جڑواں بہن یا بھائی انہی کے جیسا دکھتے ہیں۔ کچھ کا تعلق تو شوبزسے ہی ہے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے بھائی بہنوں کے پروفیشن سے قطع نظرعام زندگی گزاررہے ہیں.
خوبرو اورٹیلنٹڈ شوبز ستارے احسن خان کے نام سے کون واقف نہیں۔ ماڈل،اداکاراور میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے احسن کے ایک جڑواں بھائی بھی ہیں جو ہو بہو انہی جیسے دکھتے ہیں۔ احسن کے بھائی کا نام یاسرخان ہے اوروہ انگلینڈ میں قیام پزیر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ احسن کے بھائی کافی مذہبی رجحان رکھتے ہیں جبکہ احسن کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہے. عینی جعفری اور ان کی بہن مہرجعفری کے نام اس فہرست میں بہت سے لوگوں کیلئے شاید نیا نہ ہو،عینی جعفری باصلاحیت اداکارہ اور ماڈل ہونے کے علاوہ مشہورمیک اپ برانڈ کی ایمبیسڈربھی ہیں۔ جبکہ ان کی بہن مہرجعفری اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پروڈیوسر بھی ہیں۔
ہت کم لوگوں کےعلم میں یہ بات ہوگی کہ پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکارحماد فاروقی کے جڑواں بھائی فراز فاروقی بھی مشہورٹی وی اداکار ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی دن بہ دن اچھی پرفارمنس سے اپنا فنی سفر آگے بڑھا رہے ہیں. کم عمری میں ہی پاکستان میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے والی دو جڑواں بہنیں منال خان اورایمن خان اپنی پہچان بناچکی ہیں۔ بیس نومبر انیس سو اٹھانوے کو پیدا ہونے والی دونوں جڑواں بہنوں میں بہترین اداکارانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ دونوں کو اچھا اخلاق بھی ان کے پرستاروں کی تعداد بڑھانے میں خاصا مددگار ثابت ہوتا ہے.