ایشوریا رائے کی بغیر میک اپ تصویر نے سب کو حیران کردیا

ممبئی ( ہاٹ لائن ) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریارائے بچن کی بغیر میک اپ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا ۔بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمارفلم نگری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے یہی نہیں بلکہ وہ اپنی خوبصورتی کے باعث 1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب ان کی بغیر میک اپ کی تصاویرنے سب کو حیران کردیا ہے۔
652997-aishwaryarai-1479045360-426-640x480
بالی ووڈ اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پہچاننا کسی صورت ممکن نہیں جب کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قسم کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
aish-1479042986