چوری کا الزام، میرا نے اپنی والدہ کو گھر سے نکال دیا

لاہور(ہاٹ لائن ) اداکارہ میرا نے اپنی والدہ شفقت بیگم پر سونے کے سیٹ کی چوری کا الزام لگا دیا۔ گھر سے بھی نکال دیا۔ میرا کی والدہ جوہر ٹاؤن میں مقیم ہو گئیں۔
دوسری جانب اداکارہ میرا نے والدہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تردید کر دی ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ تین روز سے میری والدہ سے ملاقات ہی نہیں ہوئی، دبئی جا رہی ہوں واقعے کا کوئی علم نہیں۔ یوں تو اداکارہ میرا نے مذکورہ واقعے کی تردید کر دی ہے تاہم میرا پر لگنے والا حالیہ الزام کوئی نئی بات نہیں۔ ان پر ماضی میں بھی والدہ سے مار پٹائی اور گھر سے نکالنے کے الزامات لگتے رہے ہیں –