آرمینہ خان کو برطانوی فلم ” دی رئیل ٹارگٹ ” میں کاسٹ کر لیا گیا –

لاہور ( ہاٹ لائن ) اداکارہ آرمینہ رانا خان برطانوی فیچر فلم دی رئیل ٹارگٹ میں جلوہ گرہونگی ۔ فلم کے ہدایتکارڈ یوڈ چونگ ، پروڈیوسر سوکول اور جنگ ینگ ہیں ۔ اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ فلم بین الاقوامی خفیہ ایجنٹس کے گرد گھومتی ہے جو دنیا میں کرپشن اور سازشوں کو بے نقاب کرتے ہیں ۔ مجھے فلم میں ایجنٹ ولسن کے کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے یہ کردار ایک ڈبل ایجنٹ کا ہے جسے ایک جان لیوا اور خطرناک مشن پر کینیڈا سے برطانیہ بھیجا جاتا ہے ۔ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے ماسٹر ورنگ سے کنگ فو کی تربیت لے رہی ہوں ۔ فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ انگلینڈ کے مختلف شہروں میں جاری ہے جسے 2017 میں پوری دنیا میں ریلیز کیا جائیگا ۔ آرمینہ رانا خان نے بتایا میں نے حال ہی میں ایک ٹی وی سیریل رسم دنیا سائن کی ہے جس کے پروڈیوسرعبداللہ سیجا ، ہدایتکار رومی انشا اور مصنف عمران نذیر ہیں ۔ سیریل میں میرے ساتھ جاوید شیخ ، ثمینہ پیرزادہ اور سمیع خان بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔ (ی-ا)