باپ سے بڑھ کر کچھ نہیں ، دپیکا نے 40 کروڑ کا فلیٹ تحفے میں دے دیا

ممبئی (ہاٹ لائن) بالی ووڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنے والد پرکاش پڈوکون کیلئے سب سے مہنگے ساحلی علاقے پربھا دیوی میں 40 کروڑ روپے کا فلیٹ خرید کر انہیں تحفے میں دے دیا ۔ دپیکا پڈوکون ممبئی کے مہنگے ترین ساحلی علاقے پربھادیوی میں رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے 2010 میں 16 کروڑ میں فلیٹ خریدا تھا لیکن اب اداکارہ نے اسی اپارٹمنٹ کے 30 ویں فلور پر 40 کروڑ روپے میں نیا فلیٹ خریدا ہے اور اس کا شمار ممبئی کے سب سے مہنگے ترین اپارٹمنٹس میں کیا جا رہا ہے جو 4 لگژری بیڈ روم پر مشتمل ہے جبکہ دپیکا پڈوکون کے والدین نئے فلیٹ کی شان و شوکت دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے جس پر ڈمپل گرل نے فلیٹ والد پرکاش پڈوکون کو تحفے میں دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ دوسری جانب دپیکا والدین کیساتھ نئے فلیٹ میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اور جلد ہی پرانے اپارٹمنٹ کو خیرباد کہہ دیں گی ۔(ی-ا)