sohail-sumair

اداکار سہیل سمیر کا اپنے فینز کے لئے خصوصی پیغام

لاہور (ہاٹ لائن ) اداکار سہیل سمیر نے کہا ہے کہ انکا نیا ڈرامہ ”جانثار “بے حد اچھا ہے جو کہ اے پلس سے آن ایئر ہوچکا ہے اور شائقین کو بہت پسند آئے گا ، انہوں نے اپنے پیغام میں فینز سے کہا ہے کہ وہ اس ڈرامے کو ضرور دیکھیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار سہیل سمیر نے اپنے خصوصی پیغام میں فینز کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا انکا نیا ڈرامہ سیریل ”جانثار “ اے پلس سے آن ایئر ہو چکاہے۔ڈرامہ سیریل ”جانثار “کی کہانی کرائم اور سماجی برائیوں پر مبنی ہے جو اپنی نوعیت کا واحد ڈرامہ ثابت ہو گا ۔ ڈرامے میں پاکستان ٹیلی ویڑن انڈسٹری کے چند مشہور اداکاراﺅں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔(ا ن)