katrina-and-salman

کترینہ کیف اور سلمان خان پھر سے ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

نئی دلی(ہاٹ لائن) بالی ووڈ کے ہیرو سلمان خان اور خوبرو اداکارہ کترینہ کیف بہت جلد بھارتی ٹی وی شو کوفی ودھ کرن میں ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بالی ووڈ کی دونوں سپراسٹار بہت جلد کوفی ودھ کرن کےلیے شو کی شوٹنگ کروائیں گے۔ اس پروگرام میں بہت اہم انکشافات کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کےلیے دونوں اداکاروں کی باہمی رضامندی سے تاریخ کا تعین کیاجارہاہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کئی برس تک ایک ساتھ رہے۔ کترینہ نے کئی بار اعتراف کیا کہ ان کے کئیریرکو پروان چڑھانےکےلیے سلمان خان نے بہت مدد کی۔(ان)