عمران خان شادی کا لڈو خوشی خوشی کھائیں، اب یہ لڈو ہضم ہو گا: سامعہ خان

لاہور (ہات لائن) معروف آسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اچھی خبر سنا دی ہے اور کہا ہے کہ اب اچھے وقت کی شادی ہے اور اس کے نتائج بھی اچھے ہی ہوں گے۔
سامعہ خان نے کہا کہ عمران خان کی شادی میں قسمت ساتھ دے رہی ہے اور اب اچھے وقت کی شادی ہے جو نتائج بھی اچھے دے گی۔ سامعہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ سب کچھ طے ہو چکا ہو گا اور اب عمران خان یہ لڈو خوشی خوشی کھائیں کیونکہ یہ لڈو ہضم بھی ہو گا۔