شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنا کوئی معمولی بات نہیں،ماہرہ خان

لاہور (ہاٹ لائن )شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنا کوئی معمولی بات نہیں، شاہ رخ کیساتھ کام کرنیوالی ہر اداکارہ انکی بڑی مداح بھی ہے اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی ان میں سے ایک ہیں۔ماہرہ خان بہت جلد بالی ووڈ فلم ‘رئیس’ میں کنگ خان کے ہمراہ ڈیبیو کرتی نظر آئینگی، تاہم حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان سے جب سوال کیا گیا کہ انکے شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنیکی خبر سن کر انکی والدہ کا کیا ردعمل تھا تو اداکارہ نے اپنی والدہ کی روتے ہوئے نقل اتار ڈالی۔ماہرہ خان کے مطابق جب انہوں نے اپنی والدہ کو شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتایا تو انہوں نے رونا شروع کردیا اور ان کی بات پر یقین نہیں کیا اور کہا تم جھوٹ بول رہی ہو، یہ جھوٹ بول رہی ہے۔تقریب میں موجود شائقین بھی ماہرہ خان کو اپنی والدہ کی نقل اتارتا دیکھ کر کافی متاثر ہوئے۔