’’لاہورسے آگے‘‘ نے تین دن میں 3کروڑ کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا

کراچی(ہاٹ لائن) اداکارہ صبا قمر اور یاسر حسین کی کامیڈی و رومانوی فلم ل”اہور سے آگے” نے تین دنوں میں 3 کروڑ سے زائد بزنس کرکے ایک نیا ریکارڈ بنا لیا۔ مذکورہ فلم نے جمعہ کے دن ریلیز ہونیوالی فلموں میں اس سال کا سب سے زیادہ بزنس 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کرکے ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے ۔ دوسرے دن ہفتہ کے روز 1 کروڑ 35 لاکھ کا بزنس کرکے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ تیسرے دن اس نے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کمائے ، تین دنوں میں فلم کا ملک بھر میں بزنس مجموعی طور پر 3 کروڑ 65 لاکھ روپے ہوچکا ہے ۔ فلم ٹریڈ سے وابستہ شخصیات نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہونے پر فلم کے قابل قدر بزنس کو سراہا ہے۔ (ن ی)