ماہ میر نے امریکہ کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

لاہور(ہاٹ لائن ) پاکستانی فلم ماہ میر کو امریکہ کے ایک جزیرے گوام میں منعقد ہونیوالے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بڑے اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈرامہ فلم ماہ میر اردو شاعر میر تقی میر سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے، اس فلم کو گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں مخصوص داستان پر مبنی بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ ماہ میر کی سکریننگ کے علاوہ اس فیسٹیول میں دیگر 60 فلمیں بھی شامل کی گئی تھیں ۔ فلم کے ہدایتکار انجم شہزاد نے فلم کی سکریننگ کے بعد ایوارڈ حاصل کیا جبکہ فلم میں اہم کردار ادا کرنیوالے منظر صہبائی کو بھی بہترین اداکاری کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تاہم وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ (ن ی)