”ڈیئر زندگی“ میں عالیہ کے ساتھ کام کرکے بے حد مزا آیا: علی ظفر

لاہور(ہاٹ لائن) اداکار و گلوکار علی ظفر نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ فلم ’’ ڈیئر زندگی ‘‘میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا کہ اس فلم میں میں نے ایسا کردار ادا کیا ہے جو حقیقت میں میری ذات سے کافی مختلف ہے، میں ایک گڈ لکنگ میوزیشن بنا ہوں جس سے عالیہ ملتی ہے اور کہانی کی شروعات یہی سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ بہت ہی بہترین لڑکی ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بے حد مزا آیا، وہ بہت پروفیشنل ہیں۔ علی ظفر نے کہا مجھے فلم کی ریلیز کے موقع پر بھارت میں موجود نہ ہونے کا بھی کوئی افسوس نہیں۔ (ن ی)