ٹام کلینسی کے نئے سیکوئل ”گھوسٹ ریکون“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

نیویارک (ہاٹ لائن) ایکشن اور سنسنی سے بھرپور گیم ٹام کلینسی سیریز کے نئے سیکوئل گھوسٹ ریکون کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، گیم اگلے سال مارچ میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ گیمنگ کے دیوانے تیار ہو جائیں، ٹام کلینسی کا نیا سیکوئل ریلیز کیلئے تیار ہے۔ امریکا کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے گروپ کو اس مرتبہ مشکل مِشن ملا ہے۔ تیزی سے پھیلتے ڈرگ مافیا کے گڑھ کو بہت سمجھداری سے ختم کرنا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف اس جنگ میں جدید ہتھیار اور بے شمار سنسنی دیکھنے کو ملے گی۔ گیم کے ٹریلر کو یوٹیوب پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔ گیمنگ کے دیوانے گھوسٹ ریکون کو اگلے سال مارچ میں ایکس باکس اور پلے سٹیشن پر کھیل سکیں گے- (ن ی)