بالی ووڈ اداکارہ دپیکا فلم کی کامیابی کی دعا مانگنے اجمیر شریف پہنچ گئیں

ممبئی(ہاٹ لائن) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم ’’زینڈر کیج‘‘ کی کامیابی کی دعا مانگنے اجمیر شریف پہنچ گئیں۔ درگاہ اجمیر شریف پر بھارتی فنکاروں کی حاضری دینے کا سلسلہ نئی بات نہیں۔ اسی طرح بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اپنی مصروفیات کے باوجود خواجہ معین الدین چشتی ؒکے مزار پر حاضری دینے پہنچیں اور چادر چڑھا کر دعائیں مانگیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر درگاہ کی انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود مداحوں کی بڑی تعداد مزار کے باہر جمع ہوگئی۔ (ن ی)