جینیفر لارنس کی نئی سائنس فکشن فلم ”پسنجرز” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

نیویارک (ہاٹ لائن ) ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس کی فلم Passengers کا نیا ٹریلر آگیا ، سائنس فکشن فلم اکیس دسمبر کو ریلیز ہوگی ۔ ہدایتکار مارٹن ٹلڈم کی فلم پیسنجرز کی کہانی زمین سے ہزاروں میل دور خلا میں بسنے والے انسانوں کی ہے جہاں کا سفر کرتے ہوئے دو افراد سپیس کرافٹ میں فنی خرابی کی وجہ سے نوے سال پہلے کے دور میں پہنچ جاتے ہیں ۔ سائنس فکشن تھرلر فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس بھی جلوہ گر ہوئی ہیں ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار کرس پریٹ اور مائیکل شین شامل ہیں۔