گلوکار ایلٹن جان کا ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں گانا گانے سے انکار

نیویارک (ہاٹ لائن) گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار سر ایلٹن جان نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں گانا گانے سے انکار کر دیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق گلوکار سر ایلٹن کے نمائندے فران کرٹس نے ایک اخبار کو ای میل میں اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ حلف برداری کی تقریب میں پرفارم کریں گے ۔ اس سے پہلے نومنتخب صدر کے نمائندے انتھونی سکارا موسی نے برطانوی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ تقریب میں پرفارم کریں گے ۔ سر ایلٹن ہیلری کلنٹن کے حامی تھے اور ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابی مہم میں فنڈریزنگ کے لیے بھی پرفارم کرتے رہے تھے ۔ سر ایلٹن برطانوی شہزادی ڈیانا کی یاد میں منعقدہ تقریب میں پرفارم کر چکے ہیں ۔