نعمان جاوید، جاناں ملک شادی کے بعد پہلی بار برائیڈل کٹورویک میں شرکت کرینگے

لاہور(ہاٹ لائن) گلوکار و اداکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک برائیڈل کٹور ویک کے شو سٹاپر ہونگے۔ بتایا گیا کہ تین روزہ برائیڈل کٹور ویک کا آغاز آج سے مقامی ہوٹل میں ہو رہا ہے شوکی ریہرسل کاسلسلہ جاری ہے جس میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنرز اور ماڈلز شرکت کرینگے ۔فیشن ویک کے دوسرے روز شو سٹاپر کیلئے نعمان جاوید اور جاناں ملک کی خدمات حاصل کی گئی ہیں دونوں میاں بیوی شاد ی کے بعد پہلی بار کسی فیشن شومیں پرفارم کر ینگے نعمان جاوید نے بتایا شادی کے بعد میں نے جاناں ملک کے شوبزمیں کام کرنے پرکوئی اعتراض نہیں کیا کیونکہ میں خود ایک آرٹسٹ ہوں اسلئے ایک فنکار کے احساسات کو سمجھتا ہوں۔