والٹ ڈزنی کی نئی اینیمیٹڈ فلم ’موانا‘ آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی

کلیفورنیا(ہاٹ لائن) والٹ ڈزنی اینیمیشن اسٹوڈیو نے اپنی نئی پولی نیشن پرنسسز موانا کو متعارف کرادیا ہے جو ایک اینیمیٹڈ فلم ہے جس میں ایک مہم جو لڑکی کو دکھایا گیا ہے جو اپنے پیاروں کو بچانے اور اپنی شناخت کی تلاش میں سمندر کے سفر پر نکلتی ہے۔ اس سفر کے دوران موانا کی ملاقات مایوئی سے ہوتی ہے جو راستہ تلاش کرنے کی مہارت کے حوالے سے اس کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہ دونوں اکھٹے مل کر سمندر میں سفر کرتے ہیں جہاں ان کا سامنا عفریتوں اور دیگر مصائب سے ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر رون کلیمنٹس اور جان مسکر کی اس نئی فلم میں مرکزی کرداروں کی آوازوں کے لیے ڈیوائن جانسن (دی راک) اور Auli’i Cravalho کی مدد لی گئی۔ یہ فلم 25 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے، ہوسکتا ہے کہ آپ اسے دیکھنے کے خواہشمند بھی ہوں تو اچھی خبریہ ہے کہ کچھ ناقدین کے خیال میں یہ ڈزنی کی اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم فروزن (2013) کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔