دپیکا اور رنویر کے ہاتھوں میں ہاتھ،افواہیں گردش

ممبئی(ہاٹ لائن)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون جب ایک تقریب میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے داخل ہوئے تو وہاں پر موجود لوگ حیران ہو کر رہ گئے۔تفصیل کے مطابق مکیش امبانی کی بھتیجی اشیتا کی شادی سے قبل ایک تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں امیتابھ بچن،شاہ رخ خان،ایشوریہ رائے ،ابھیشک بچن،عامر خان ،عالیہ بھٹ ،سچن ٹنڈولکر اور دیگر شریک تھے۔جونہی رنویر اور دپیکا ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں آئے پہلے تو شرکا حیران ہوئے لیکن بعد میں رنویر اور دپیکا کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں بھی گردش ہونا شروع ہو گئیں اگرچہ کہ دپیکا اس سے قبل اپنے اور رنویر کے تعلق کے بارے میں واضح کر چکی ہیں کہ ہمارے درمیان فلمی تعلق کے سوا کچھ نہیں ہے۔واضح رہے کہ دونوں اداکاراکٹھے تیسری فلم میں کام کر رہے ہیں،جو سنجے لیلا بنسالی کی پدمواتی ہے۔مزید برآں دونوں اداکار فلم کی ریلیز کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں،ہو سکتا ہے کہ ان کا تقریب میں ایسے شرکت کرنے کا مقصد اپنی فلم کی پروموشن ہو۔