ہالی ووڈ کی نئی فلم سمرفز دی لوسٹ ولیج کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس( ہاٹ لائن )ہالی ووڈ کی2011 کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی سمرفز کے نئے حصے سمرفز دی لوسٹ ولیج کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سمرفز کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دینگے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو، مینڈی پیٹنکن، جیک میک بریئر، ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 7اپریل 2017کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔