کام ایسا کرنا چاہئے کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں :عارف لوہار

لاہور ( ہاٹ لائن) معروف گلوکار عارف لوہار نے کہاہے کہ میں صوفیانہ کلام کو زیادہ ترجیح دیتا ہوں کیونکہ اس میں ایک درس بھی ہوتا ہے جو سننے والوں کے دلوں پر اثر کرتاہے اور اسی وجہ سے مجھے صوفیانہ کلام زیادہ پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی میں نے صوفیانہ کلام پڑھا عوامی سطح پر اس کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ میں ایک فقیر انسان ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ایسا کام کر جاﺅں کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں اور خدا کے فضل سے میں نے اپنے شعبے میں جتنا بھی کام کیا ہے اس میں خدا کی ذات نے کامیابی عطا کی جس پر میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں۔