فلم ہو یا ڈرامہ انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں:عائشہ خان

لاہور(ہاٹ لائن ) نئے فلم میکرز نے بالی ووڈ کے مقابلے میں اچھی فلمیں بنا کر ثابت کردیا کہ انھیں اگر وسائل دیئے جائیں تو مایوس نہیں کریں گے ، فلم ہو یاٹی وی ڈرامہ انتخاب سوچ سمجھ کر ہی کرتی ہوں۔ فلم بینوں کے مثبت رسپانس نے بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل واداکارہ عائشہ خان نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلموں کے ذریعے ثقافت کو بھی پروموٹ کیا جانا چاہیے ، نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔