قسمت بیگ کے قتل کے بعد ستارہ بیگ کا بھی شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ

لاہور (ہاٹ لائن) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد انکی ہمشیرہ ستارہ بیگ نے شوبز چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیا جبکہ اپنی حفاظت کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی خدمت بھی حاصل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق قسمت بیگ کی ہمشیرہ ستار ہ بیگ بھی سٹیج ڈراموں اور پشتو فلموں میں کام کررہی ہیں لیکن اپنی بہن کے قتل کے بعد ستارہ بیگ نے فی الحال شوبز چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور امکان ہے کہ وہ اب لاہور سے باہر کہیں منتقل ہو رہی ہیں اور اپنی سکیورٹی کیلئے بھی گارڈ رکھ لیے ہیں۔