‘چائے والا’ برائیڈل کوچیور ویک کا حصّہ بن گیا

لاہور (ہاٹ لائن) فلٹیز ہوٹل میں ہونے والے ‘برائیڈل کوچیور ویک’ کے تیسرے دن ارشد خان برطانیہ سے
تعلق رکھنے والے ایک برانڈ ‘زیگی مینز وئیر’ کے شو اسٹاپر کے طور پر نظر آۓ۔
f2
ارشد خان کو شہرت گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی تصویر سے ملی تھی۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اس نوجوان کو سنڈے بازار کے ایک ٹی اسٹال میں دیکھا اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ فوٹو گرافر کے بقول ‘ میں نے اتوار بازار میں فوٹو واک کے دوران تصویر لی اور اسے انسٹاگرام میں عام پوسٹ کے طور پر اپ لوڈ کردیا، جو اس وقت تووائرل نہیں ہوئی تاہم چار یا پانچ دن بعد اچانک وائرل ہوگئی’۔ تصویر سے شہرت ملنے کے بعد ارشد خان کو ریٹیل ویب سائٹ فٹ ان ڈاٹ پی کے کی جانب سے ماڈلنگ کنٹریک بھی مل گیا جبکہ وہ مختلف مارننگ شوز میں بھی نظر آئے۔ اسی طرح سپرپاور موٹر سائیکل برانڈ نے بھی ان کی تصاویر اپنے موٹر سائیکلز کے ساتھ شیئر کیں۔
f3
کل رات یہ نوجوان فیشن ویک کا حصہ بنا اور اس کو بہت پسند بھی کیا گیا اور اب یہ بھی توقع کی جا راہی ہے کہ یہ بہت جلد اداکاری کرتے بھی نظر آسکتے ہیں۔