Harmandir Singh Manto

پاکستان برائیڈل فیشن ویک 2016

لاہور (ہاٹ لائن) فلٹیز ہوٹل میں عروسی ملبوسات کی نمائش کے لیے تین روزہ برئیڈل ویک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 25 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہنے والے ایک فیشن شو میں ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز نے اپنے تیار کردہ جدید ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے۔ فیشن شو میں دولہا اور دولہن کے لیے تیار کردہ ملبوسات حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اس فیشن شو میں ملک کے 26 نامور اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔ سرد موسم کی مناسبت سے فیشن شو میں سرخ ویلویٹ، بنارسی اور سلک کے ملبوسات پیش کیے گئے۔ فیشن ویک میں دلہن کے عروسی ملبوسات کے علاوہ شادی بیاہ کی دیگر رسومات کے اعتبار سے بھی لباس نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔
پاکستان میں فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں کی برائیڈل فیشن ویک میں دلچسپی بڑھ گئی ہے برائیڈل فیشن ویک 2016 میں صبا قمر، میکال ذوالفقار، معمر رانا، نور ، گلوکار ولی حامد، فضا علی، نادیہ حسین، عثمان خالد بٹ ،صدف کنول ، فلک شیخ، رضوان علی جعفری و دیگر نے ریمپ پر واک کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انذسٹری پروان چڑھ رہی ہے۔ پاکستانی ڈیزائنرز کی تخلیقات کی بیرون ملک میں بھی نمائش کی جاتی رہی ہےاور اب ہمارے ملک میں بھی بین الاقوامی معیار کے فیشن ویک ہونے لگے ہیں –