بلاول بھٹو کی پیرس ہلٹن سے ملاقات

دبئی(ہاٹ لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں امریکی سوشلائٹ پیرس ہلٹن سے دبئی میں ملاقات کی. بلاول بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 35 سالہ امریکی مشہور شخصیت کے ساتھ تصویر پوسٹ کی۔ اس سیلفی میں پیرس ہلٹن بھی کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوبصورت پیرس ہلٹن کے ساتھ مل کر خوشی ہوئی ۔
h1
واضح رہے کہ پیرس ہلٹن مشہور اداکارہ ،گلوکارہ ،ماڈل اور بزنس ویمن ہیں جن کے ہلٹن کے نام سے کئی ہوٹل ہیں ۔پیرس ہلٹن کے خاندان کے دنیا کے 84ممالک میں 570ہوٹل اور ریزورٹس ہیں ۔