زیادہ رقم کی ڈیمانڈ پر ”گول مال 4” میں شردھا کی جگہ پر ینیتی چوپڑا کاسٹ

ممبئی(ہاٹ لائن) بھارتی ہدایتکار روہت شیٹھی کی جانب سے جب سے فلم گول مال فور بنانے کا اعلان کیا گیا تو اس وقت سے ہی مداح یہ جاننے کیلئے بے چین تھے کہ ہنسی کے اس طوفان میں اب کون سی اداکارہ ناظرین کو محظوظ کرتی نظر آئے گی۔ ہدایتکار کی جانب سے شردھا کپورکوفلم میں کردار ادا کرنے کے لیے ایک کروڑ کی آفرکی گئی تھی جبکہ اداکارہ نے ڈیڑھ کروڑروپے معاوضہ لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے باعث ان کی جگہ پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔