‘ڈیئر زندگی’ ہندوستانی باکس آفس پر ہٹ

ممبئی(ہاٹ لائن) بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈیئر زندگی’ ہندوستانی باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز تقریباً 9 کروڑ ہندوستانی روپے کما لیے جبکہ دوسرے روز تقریباً 11 کروڑ ہندوستانی روپے اور اتوار کو 16 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے۔ ڈیئر زندگی اب تک 33 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر مبنی ہے جو 3 بوائے فرینڈز سے بریک اپ کے باعث پیدا ہونے والے ذہنی مسائل کے حل کے لیے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کرتی ہے۔ فلم میں پاکستانی اداکار علی ظفر نے بھی اہم کردار ادا کیا، جسے کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔ گوری شندے کی ہدایات میں بنی فلم ‘ڈیئر زندگی’ رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز کی گئی تھی۔