کھیل پی ایس ایل ،احسان مانی کا معاملات خود سنبھالنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) فرنچائز نمائندوں،مالکان کی شکا یات کے بعد چیئر مین بورڈ اہم آفیشلز سے نالاں۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بدانتظامی اور بورڈ کے بگڑتے معاملات چیئر مین پی سی بی احسان مانی ان ایکشن۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی نے معاملات خود سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا، فرنچائز نمائندوں اور مالکان کی شکا یات کے بعد احسان مانی اہم آفیشلز سے نالاں۔ پی ایس ایل سکس کے حوالے سے اہم فیصلے احسان مانی خود کریں گے۔

پی ایس ایل سکس کے حوالے سے ہونے والے تمام اجلاسوں کی صدارت احسان مانی خود کریں گے ، پی سی بی چیئرمین بورڈ میں جاری معاملات کو بھی خود مانیٹر کریں گے ، پی ایس ایل فرنچائزمالکان اور نمائندگان نے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو ، ڈائریکٹر کمرشل اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے خلاف شکایات کے انبار لگائے ۔ذرائع کے مطابق اہم آفیشلز کے خلاف شکایات کے بعد چیئرمین نے معاملات خود سنبھالنے کا فیصلہ کیا، پہلے مرحلے میں فیکٹ فائنڈنگ پینل بھی احسان مانی نے خود تشکیل دیا۔ واضح رہے کہ سربراہ میڈیکل پینل پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے دو روز قبل استعفیٰ دیا تھا۔