لاہور قلندرز نے ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا

پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے ضلعی انتطامیہ کے تعاون سے قلندرز ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا۔

گلبرگ لاہور میں قلندرز ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح ڈی سی لاہور مدثر ریاض اور لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کیا۔

ویکسی نیشن سینٹر کے معائنے کے بعد ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا سینٹر کے قیام کے لیے آگے آنا قابل ستائش ہے، شہرمیں 36 ویکسی نیشن سینٹر قائم ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے، اس لیے شہریوں کو ویکسین لگوانی چاہیے ،کوشش ہے کہ پورے شہر کو ویکسین لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام لاہوریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے تاکہ آئندہ پی ایس ایل لاہور میں ہو ۔