ویسٹ انڈیز نے شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی

شارجہ (ہاٹ لائن) شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پہلے دو سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد ٹیسٹ میچ میں پاکستان کلین سویپ کر کے ایک تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں ناکام ہوگئی آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے 153 رنز کے ہدف کو 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ یاد رہے کہ جیسن ہولڈر کی کپتانی میں یہ پہلا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز نے اپنے نام کیا ہے۔