پرتھ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں 242 رنز پر آﺅٹ

پرتھ (ہاٹ لائن) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا 3 میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں 242 رنز سکور کئے اور اس کے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کا ٹور کرنے و الے افریقن ٹیم کی طرف سے ڈی کوک 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈپلوسی نے 37 اور باوما نے 51 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک نے 4 اور ہیزل ووڈ نے 3 ‘ لیون نے 2 اور پیٹر سڈل نے 1 کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔