بھارت نہیں کھیلتا تو آئی سی سی نقصان پورا کرے: پی سی بی

لاہور( ہاٹ لائن ) پی سی بی نے صاف صاف کہہ دیا، بھارت پاکستان سے نہیں کھیلتا تو آئی سی سی نقصان پورا کرے، بورڈ نے پی ایس ایل کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کی بھی منظوری دے دی۔
بھارت کی مسلسل بہانے بازی پر پاکستان نے بھی جارحانہ انداز اختیار کرلیا، پی سی بی نے واضح کردیا کہ بھارت ہم سے نہیں کھیلتا تو آئی سی سی نقصان پورا کرے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ہرجانہ مانگنا ہمارا حق ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان پریمیئر لیگ کو لمیٹیڈ کمپنی بنانے کی منظوری دے دی، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا پی ایس ایل کو لمیٹڈ کمپنی بنانا فائدہ مند ہوگا۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ مکی آرتھر، مدثر نذر اور اظہر محمود پی سی بی یا پی ایس ایل کسی ایک کے ساتھ ہوں گے.