میکسیو :فٹبال کےکھلاڑی کےہاتھوں میچ ریفری کا قتل

میکسیکو ( ہاٹ لائن ) میکسیکن ریاست ہڈالگومیں فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی نے سر سے ٹکر مار کر میچ ریفری کا قتل کردیا ۔
میکسیکن اخبار کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو شہر سے 120 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تولانسنگو شہر میں ایک علاقائی فٹ بال میچ کے دوران پیش آیا ۔رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران فاؤل کرنے پر روبن نامی کھلاڑی کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھایا جس پر کھلاڑی نے احتجاج کیا اور شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے میچ ریفری کے منہ پر سر مار دیا ۔اس واقعہ کے بعد ریفری بے ہوش ہوگیا، تاہم موقع پر موجود طبی عملے نے ریفری کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ واقعہ کے بعد حملہ کرنے والا کھلاڑی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے کوششیں جارہی ہیں تاہم ملزم تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہے.