ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان بنا دیا گیا

دبئی(ہاٹ لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل دبئی میں شروع ہوا۔ پی ایس ایل میں حصہ لینے والی پانچوں ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ اس موقع پر سٹیج شاہد خان آفریدی سٹیج پر آئے اور کہا کہ وہ آج اس موقع پر اہم اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم مینجمنٹ نے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز ڈیرن سیمی کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر قومی کھلاڑی یونس خان کو پشاور زلمی کا مینٹور بنانے کا اعلان کیا۔ شاہد آفریدی کا تھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیرین سیمی کی عزت افزائی نہیں کی جس کے وہ حقدار ہیں۔ ہم انھیں پشاور زلمی کا کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہیں۔